ارنا کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے جنوبی لبنان میں صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے گزشتہ ساٹھ دنوں میں غاصب صیہونی فوجیوں کی جانب سے سیکڑوں بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی یاد دہانی کرائی ہے۔
انھوں نے تازہ فائرنگ کو انسانی حقوق کی پامالی اور عہد شکنی کی اوج اورجنگی جرائم کی واضح ترین مصداق قرار دیا اور اس کے لئے امریکا اور فرانس کو ذمہ دار قرار دیا جو جنگ بندی کے ضامن اور نگراں ہیں۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ جنوبی لبنان میں غاصب صیہونی فوجیوں کی موجودگی، لبنان کی ارضی سالمیت اور قومی اقتداراعلی کے خلاف کھلی فوجی جارحیت ہے ۔
انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے جنگ بندی کے ضامن ملکوں اور اقوام متحدہ کی امن محافظ فورس یونیفل کے علاوہ سلامتی کونسل کی بھی ذمہ داری ہے کہ اس کھلی جارحیت کو ختم کرانے اورجارح صیہونی حکومت کو جواب دہ بنانے کے لئے ضروری اقدام کرے۔
اسماعیل بقائی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کی جانب سے لبنان کی حکومت، عوام اور حزب اللہ کی مکمل حمایت پر زور دیتے ہوئےغاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں حزب اللہ اور لبنانی عوام کی مثالی استقامت اور شجاعت کو خراج تحسین، بالخصوص سید استقامت شہید سید حسن نصراللہ اور اتوار کو جنوبی لبنان میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور زخمیوں کے لئے جلد سے جلد شفایابی کی دعا کی ہے۔
آپ کا تبصرہ