ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے دورہ کابل کی اہمیت کے بارے میں ارنا کے نامہ نگار کے سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ 3 / 4 سال میں یہ ایران کے وزیر خارجہ کا پہلا دورہ کابل ہے اور دونوں ممالک کے لیے اہم ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک کے درمیان ایک دوسرے کے تحفظات اور مفادات کو بہتر طور پر سمجھنے کے ساتھ ساتھ دو طرفہ مسائل کے حوالے سے درپیش چیلنجوں اور خدشات کا حل تلاش کرنے کے لیے بات چیت ضروری ہے اور اس حوالے سے یہ دورہ ایران افغانستان تعلقات میں ایک اہم موڑ ہے۔
بقائی نے کہا کہ امن و امان، علاقائی صورتحال، دہشت گردی اور داعش کا مؤثر طریقے سے مقابلہ، معیشت، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کا فروغ اس دورے کے اہم نکات تھے جن پر دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کے حوالے سے بہت اچھی بات چیت ہوئی۔
افغانستان کے ساتھ اقتصادی میدان میں سرگرم تاجروں کا ایک گروپ بھی اس دورے میں ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ موجود ہے، جنہیں افغانستان میں اقتصادی ماہرین کے ساتھ بات چیت کے ذریعے باہمی تجارتی تعاون کو فروغ دینے کا موقع فراہم کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ