ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج صبح (26 جنوری 2025) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔
عراقچی نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ کی مہمان نوازی شکریہ ادا کرتے ہوئے انکی اس بات کی تائید کی کہ ایران اور افغانستان دو دوست، بھائی اور مسلمان ملک ہیں جن کے درمیان بہت گہرے تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔
عراقچی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک کے درمیان ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں، کہا کہ آپسی تعلقات میں یقیناً اتار چڑھاؤ آئے ہیں، لیکن مجموعی طورپر، افغانستان میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت اچھے اور برادرانہ رہے ہیں۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان معیشت، تجارت اور سیاست کے حوالے سے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس دورے میں فریقین، قومی اور ملکی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلقات کو مزید وسعت دینے میں کامیاب ہوں گے۔
ملاقات کے آغاز میں افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ نے ایرانی وفد کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ ایرانی وزیر خارجہ کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اضافہ ہوگا۔
متقی نے کہا کہ ایران اور افغانستان دو ہمسایہ اور مسلم ممالک ہیں اور ہمیشہ ایک دوسرے کی خوشیوں اور غموں میں شریک ہیں، اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کا دورہ نتیجہ خیز ہوگا۔
آپ کا تبصرہ