25 جنوری، 2025، 10:16 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85730448
T T
0 Persons

لیبلز

غاصب اسرائیلی فوجیوں کے ہتھیاروں کے ساتھ فلسطین کے استقامتی محاذ کی طاقت کی نمائش

تہران – ارنا – خاتون  صیہونی جنگی قیدیوں کو ریڈ کراس کی تحویل میں دینے کی  تصاویر میں استقامتی محاذ کے مجاہدین کے ہاتھوں میں غاصب فوج کی اسپیشل فورس  کی مخصوص IMI TAVOR TAR 21  مشین گنیں دیکھی جاسکتی ہیں

ارنا نے فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ چار خاتون صیہونی جنگی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کئے جانے کی کی تصاویر میں نظرآتا ہے کہ  حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ اور جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس کے جوانوں کے ہاتھوں میں غاصب اسرائیلی فوج کی اسپیشل فورس کے مخصوص اسلحے ہیں۔

 عبرانی نیوز سائٹ " واللا" میں شائع میں ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا امکان زیادہ ہے کہ یہ اسلحے آپریشن طوفان الاقصی کے دوران، خاص طور پر اسرائیلی فوج کی غزہ ڈیویژن کے ہیڈکوارٹر پر القسام کے جوانوں کے حملے میں ضبط کئے گئے ہیں۔

 دوسری طرف عبرانی سائٹ ایکسپریس نے رپورٹ دی ہے کہ القسام بریگیڈ کے جوانوں نے توفان کے نام سے مشہور یہ مشین گنیں، جنگی قیدیوں کے تبادلے کے وقت خاتون صیہونی جنگی قیدیوں کی سیکورٹی کے لئے ہاتھوں میں لے رکھی تھیں۔

 IMI TAVOR TAR 21  مشین گن جنگی مشین گن ہے جو غاصب اسرائيلی فوج کی اسپیشل فورس کا مخصوص اسلحہ ہے اور اپنی نوعیت کی بہترین مشین گن کی حیثیت سے اس کو عالمی شہرت حاصل ہے۔

 اسی سلسلے میں صیہونی حکومت کی خفیہ سروس شاباک کے ایک سابق سینیئر افسر موشے پوزیلوف نے جنگی قیدیوں کے تبادلے کے موقع پر آشکارا طور پر استقامتی فلسطینی محاذ کے جوانوں کے ہاتھوں میں ان مشین گنوں کی موجودگی  کو طاقت کی نمائش سے تعبیر کیا ہے۔ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .