صیہونی حکومت کا اقوام متحدہ سے وابستہ ایجنسی ( آنروا) کو بیت المقدس سے نکالنے کا اعلان

تہران (ارنا) جارحیت پسند صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کو مطلع کیا ہے کہ وہ بیت المقدس میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورک ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (UNRWA) کی سرگرمیاں معطل کردے گی اور ساتھ ہی کہا ہے کہ یہ ایجنسی 30 ​​جنوری 2025 تک شہر میں اپنی تمام عمارتیں خالی کردے۔

جمعہ کے روز صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ میں اپنے نمائندے کے ذریعے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس کے نام ایک خط میں کہا کہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورک ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین (UNRWA) بیت المقدس میں اپنی سرگرمیاں بند کردے۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے آنروا کو 30 جنوری 2025 تک ان تمام عمارتوں کو خالی کرنے کا وقت دیا ہے جن میں وہ بیت المقدس میں کام کرتی ہیں۔

صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آنروا پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کام کرنے اور صیہونی حکام سے رابطہ کرنے پر پابندی کا قانون 30 جنوری 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .