اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایرانی نے سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام ایک خط میں تہران کے خلاف اسرائیلی حکومت کے دعوؤں اور الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سینئر سفارت کار نے اپنے خط میں کہا لکھا ہے کہ "یہ 13 جنوری 2025 کو اسرائیلی حکومت کے نمائندے کی طرف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کے نام (S/2025/28) لکھے گئے خط کے جواب میں بھیجا جارہا ہے۔
اس خط میں، اسلامی جمہوریہ ایران پر، بے بنیاد اور جھوٹا الزام لگایا گیا ہے کہ "... سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 (2006) کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران سے جدید ہتھیار لبنان اسمگل کیے جارہے ہیں۔" اسلامی جمہوریہ ایران اس بے بنیاد الزام کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ "یہ دعویٰ اسرائیلی حکومت کی طرف سے سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 (2006) کی بار بار خلاف ورزیوں اور لبنان میں جنگ بندی میکنیزم کو صریح نظر انداز کرنے کے جواز کے سوا کچھ نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ