انصاراللہ: امریکہ اس قابل نہیں کہ دوسرے ممالک کا فیصلہ کر سکے

تہران - ارنا - یمن کی انصاراللہ تحریک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ جس کے ہاتھ بے گناہوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، اس قابل نہیں کہ وہ دوسرے ممالک اور اقوام کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرسکے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ انصار اللہ تحریک کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کا مقصد صہیونیت کی خدمت کے علاوہ کچھ اور نہیں ہے۔

بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ یمنی عوام کے ساتھ امریکہ کی دشمنی اور غاصب صیہونی حکومت کا ہر طرح سے دفاع کسی سے پوشیدہ نہیں اور نئی امریکی حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کا واحد مقصد یمنی عوام کے ساتھ  ناانصافی اور فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کا مقصد یمنی عوام کے مصائب میں اضافہ کرنا اور عوام اور مسلح افواج کو فلسطینی عوام اور اس مقدس جدوجہد کی حمایت سے روکنا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .