23 جنوری، 2025، 10:55 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85728790
T T
0 Persons

لیبلز

دنیا کی  "ہیوی واٹر" کی مارکیٹ میں ایران کا 12.5 فیصد حصہ ہے

تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کےادارے کے سربراہ نے کہا کہ اس وقت دنیا کی بھاری پانی کی مارکیٹ میں ایران کا حصہ 12.5 فیصد ہے۔

محمد اسلامی نے کہا : "مغربی ممالک اور امریکہ کے سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر، اس وقت ایران کے ذریعہ تیار کردہ بھاری پانی سب سے زیادہ خالص ہے۔"

ایران کی ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے جمعرات کو ملک کے بعض تاجروں کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا: "ہیوی واٹر اور اس سے زیادہ سے زیادہ غیر ملکی زرمبادلہ  حاصل کرنے کے معاملے میں  یہ کہنا چاہیے کہ  ہر ایک کلوگرام بھاری پانی کی قیمت تقریبا ایک ہزار  ڈالر ہے اور اس سے 300 مشتقات حاصل کیے جاتے ہیں، جس کی بعض قسموں کی قیمت دسیوں ہزار ڈالر فی کیلو ہے۔

انہوں نے  مزید کہا: "بھاری پانی سے تیار ہونے والے ہر ٹن میتھانول کی قیمت ب12 لاکھ ڈالر ہے، جبکہ پیٹرو کیمیکل سے تیار کردہ میتھانول کی قیمت 500 ڈالر سے کم ہے اور مغربی ممالک اور امریکہ کے سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر، ہم فی الحال جو بھاری پانی پیدا کرتے ہیں وہ سب سے زيادہ "پیور" ہوتا ہے۔

 اسلامی نے مزید کہا: "فی الحال، دنیا کی ہیوی واٹر مارکیٹ میں ایران کا حصہ 12.5 فیصد ہے، مطلب یہ ہے کہ اگر ہم بیچنا چاہیں تو ہمارا مارکیٹ شیئر اور بھی بڑھ جائے گا، کیونکہ بازار میں ایران کے ہیوی واٹر کی مانگ بہت ہے۔"

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .