اسماعیل بقائی نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے یمنی عوام پر الزام تراشی اور انصار اللہ یمن کو نام نہاد دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کئے جانے کی مذمت کی اور اسے یمنی عوام کے خلاف غیر انسانی پابندیوں کا بہانہ اور ایک غیر قانونی اقدام قرار دیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے اور نسل کشی کے خلاف مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یمنی عوام کی باعزت یکجہتی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام کے خلاف امریکی محکمہ خارجہ کا اقدام، گزشتہ پندرہ مہینوں سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں حمایت کے سابق امریکی حکومت کے اقدام کی ہی طرح ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بے بنیاد اقدامات سے عالمی سطح پر لا قانونیت کا رواج ہوگا اور اس سے علاقائی امن و امان کو خطرہ لاحق ہوگا۔
آپ کا تبصرہ