ارنا نے صیہونی میڈيا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ سات اکتوبر 2023 سے غزہ کے خلاف جنگ کے دوران، گفعاتی بریگیڈ کے 86 فوجی ہلاک ہوئے جن میں متعدد کمانڈر اور فوجی افسران بھی شامل ہیں۔
بعض صیہونی میڈیا نے ایک ویڈیو جاری کرکے رپورٹ دی ہے کہ ایک سال تین مہینے کے بعد گفعاتی بریگیڈ نے اپنے 86 کمانڈروں اور فوجیوں سے ہاتھ دھوکر غزہ سے پسپائی اختیار کی ہے۔
گفعاتی بریگیڈ، صیہونی فوج کی بہت ہی ماہر بریگیڈوں ميں شمار ہوتی ہے جس کے لئے کہا جاتا ہے کہ اس کو غزہ کے محاذ پر جنگ کی مہارت حاصل ہے۔
اس سے پہلے صیہونی روزنامے ہاآرتص نے بھی رپورٹ دی تھی کہ غزہ کے ساکنین کے خلاف جنگ ميں اسرائیلی فوج کے ڈیویژن 162 کے 235 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ