اس حوالے سے صہیونی میڈیا نے بتایا کہ جنین میں صیہونی فوج کے لیے ایک سنگین سیکورٹی واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد صیہونی فوجی زخمی ہوئے جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے تل ابیب کے بلینسن اسپتال منتقل کیا گیا۔
فلسطینی میڈیا نے جنین میں کئی زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی خبر دی ہے۔
ان ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے صیہونی فوجیوں کے مزاحمتی گروہ کے گھات میں پھنس جانے کی وجہ سے ہوئے۔
اس سلسلے میں جنین میں سرایا القدس نے صیہونی فوجیوں اور مزاحمتی محاذ کے درمیان تاباحال جاری تصادم کی اطلاع دی ہے۔
منگل کو صیہونی فوج نے شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین پر حملہ کیا جسے فلسطینی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
صیہونیوں نے جنین شہر پر اپنے فوجی حملے میں 10 فلسطینی شہریوں کو شہید اور 40 کو زخمی کردیا۔
آپ کا تبصرہ