21 جنوری، 2025، 4:09 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85726319
T T
0 Persons

لیبلز

چین: غزہ میں جنگ بندی دائمی ہونی چاہئے

21 جنوری، 2025، 4:09 PM
News ID: 85726319
چین: غزہ میں جنگ بندی دائمی ہونی چاہئے

تہران – ارنا – اقوام متحدہ میں چین کے مندوب نے کہا ہے کہ غزہ میں موجودہ جنگ بندی کو  جنگ میں ایک وقتی وقفہ نہیں بلکہ دائمی جنگ جنگ بندی ہونی چاہئے۔

ارنا کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فوکانگ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ چین کو امید ہے کہ موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھاکر مشرق وسطی میں کشیدگی کم کرنے کا راستہ اپنایا جائے گا۔   

 چینی مندوب نے کہا کہ اہم یہ ہے کہ جنگ بندی کے بعد دشمنیاں دوبارہ شروع نہ ہوں۔

 انھوں نے کہا کہ ہم کو پتہ چلا ہے کہ اسرائيلی  حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں غزہ کے خلاف فوجی اقدامات دوبارہ شروع کردیئے جائيں گے اور اس نے اس سلسلے میں بعض ملکوں سے ضمانتیں بھی حاصل کی ہیں، جو بہت تشویشناک ہے۔

 فوکانگ نے کہا کہ موجودہ جنگ بندی کو دائمی جنگ بندی کی حثیت سے تسلیم کرنا چاہئے اور اس کو پھر سے حملہ شروع کرنے کے لئے ایک وقتی وقفہ نہیں ہونا چاہئے۔  

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .