17 جنوری، 2025، 10:17 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85721954
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ کے موضوع پر ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فون پر گفتگو

تہران/ ارنا- وزیر خارجہ نے اپنے مصری ہم منصب سے غزہ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں گفتگو کی۔

ٹیلی فون پر ہونے والی اس گفتگو میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور بدر عبدالعاطی نے غزہ کے حالات، جنگ بندی کے معاہدے اور تہران اور قاہرہ کے دوطرفہ تعلقات کے بارے میں بات چیت کی۔

وزیر خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی اور صیہونیوں کے جرائم کو روکنے کی کوششوں کا خیرمقدم کیا اور اس سلسلے میں مصر کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔

سید عباس عراقچی نے امید ظاہر کی کہ معاہدے پر مکمل طور پر عملدرامد ہوگا۔

مصر کے وزیر خارجہ نے بھی غزہ میں جنگ بندی کے حصول پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید کی جاتی ہے کہ اس معاہدے کے نتیجے میں غزہ کے عوام کی مشکلات کم ہوں گی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .