16 جنوری، 2025، 3:33 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85721570
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر: دنیا صیہونی حکومت کو سزا دے

تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو مجرم صیہونی حکومت کو سزا دینے اور فلسطینی عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے اقدام کرنا چاہیے۔

محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا میں اپنے اکاؤنٹ میں لکھا، "سلام علیکم بما صبرتم"  کے ساتھ لکھا : ہم غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور شہداء کی ارواح پر سلام بھیجتے ہيں۔"

انہوں نے زور دیا کہ "یہ 15 ماہ کی دلیرانہ فلسطینی مزاحمت تھی جس نے صیہونی حکومت کو اپنے اسٹریٹیجک اہداف کے حصول میں ناکام بنا دیا۔"

ایران کے  اسپیکر نے آخر میں لکھا: دنیا کو جرائم پیشہ حکومت کو سزا دینے اور فلسطینی عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے اقدام کرنا چاہیے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .