عباس اسدروز نے بدھ کے روز ساؤتھ پارس گیس کنڈینسیٹ ٹرمینل کے عملے اوران کے اہل خانہ سے ایک ملاقات میں کہا: "تیل کی برآمدات کو روکنا ممکن نہیں ہے اور اس کمپلیکس کا عملہ تمام آپریشنل علاقوں میں، اپنے اہل خانہ سے دور، اپنی ڈیوٹی محفوظ طریقے سے، بر وقت اور استحکام کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔"
انہوں نے ملک کے 70 فیصد سے زائد زرمبادلہ کی فراہمی میں تیل کے ٹرمینلز کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: ایران کے تیل کے ٹرمینلز میں، پانچ صوبوں خوزستان، بوشہر، ہرمزگان، مازندران اور تہران کا اہم رول ہے اور جزیرہ خارک، اہم مرکز ہے جہاں سے ملک کی تیل کی برآمدات کا 90 فیصد سے زیادہ حصہ برآمد کیا جاتا ہے۔
ایرانی آئل ٹرمینلز کمپنی کے ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ عسلویہ ٹرمینل سے 100 فیصد گیس کنڈینسیٹ برآمد کی جاتی ہے، اور شمالی، ماہ شہر اور جاسک ٹرمینلز خام تیل کی برآمدات میں اہم کردار کے حامل ہيں۔
آپ کا تبصرہ