صیہونیوں کی ایک بار پھر ہڈ دھرمی؛ شہید سنوار کا جسد خاکی حماس کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔

تہران- ارنا- حماس نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے ایک حصے کے طور پر شہید رہنما یحییٰ سنوار کی میت حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اسرائیلی میڈیا نے واضح طور پر کہا ہے کہ یہ درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔

رشیا ٹوڈے عربی نے صیہونی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیلی حکام  نے کہا ہے کہ یحیی سنوار کی لاش حماس کے حوالے نہیں کی جائے گی۔

شہید یحییٰ السنوار رواں سال 16 اکتوبر کو صہیونی فوج کے ساتھ ہونے والے دو بدو جھڑپ کے دوران شہید ہوگئے تھے۔

جنوبی غزہ میں واقع رفح میں السنوار کی شہادت کے بعد صیہونی حکومت نے ان کی لاش اسرائیل منتقل کردی تھی۔  

اسرائیل کی جانب سے شہید سنوار کا جسد خاکی حوالے نہ کرنے کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صیہونی ذرائع نے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کا اعلان آج دوپہر کو ہونے والا ہے۔

گزشتہ رات حماس تحریک نے اعلان کیا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔

یہ بیانات دوحہ میں خلیل الحیہ  کی سربراہی میں حماس کے ایک وفد کی قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ ملاقات کے بعد سامنے آئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .