یمنی فوج کا مقبوضہ علاقوں میں اہم اسرائیلی اہداف پر حملہ

صنعا- ارنا- یمن کی مسلح افواج نے ایک کامیاب آپریشن میں یافا( تل ابیب) میں اہم اسرائیلی اہداف کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین 2 ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کا استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ یافا میں ایک اہم اسرائیلی ٹھکانے پر حملہ کیا۔

یحیی سریع  کے مطابق یمنی فضائیہ نے ایک اور کارروائی میں یافا کے علاقے میں صیہونی فوج کے دیگر اہم ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا جس میں چار ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یمنی مسلح افواج نے اب سے چند گھنٹے قبل مقبوضہ یافا میں واقع اسرائیلی وزارت جنگ کی عمارت کو سپرسونک بیلسٹک میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔

پچھلے 12 گھنٹے کے دوران یمنی مسلح افواج کی جانب سے اسرائیلی اہداف پر کیا جانے والا یہ تیسرا حملہ ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جب تک غزہ کے خلاف صیہونی حملے بند اور اس علاقے کا محاصرہ ختم نہیں ہوجاتا اس وقت تک اسرائيلی اہداف پر ہمارے حملے بھی جاری رہیں گے۔    

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .