ایران کے وزیر خارجہ عنقریب نیویارک جائيں گے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

تہران- ارنا- وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی بتایا ہے کہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اگلے ہفتے نیویارک جائیں گے جہاں وہ فلسطین کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 پیر کو اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ ترجمان اسما‏عیل بقائی نے بتایا کہ فلسطین اور مشرق وسطی کی صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس 20 فروری کو ہوگا۔

انہوں نے صدر ایران کے مجوزہ دورہ روس اور تاجکستان کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر پزشکیان رواں ہتفے کے آخر میں پہلے تاجکستان جائیں گئے اور اس کے بعد روس کے لیے روانہ ہوں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پہلے بھی یہ بات کہتے آئے ہیں کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا دارو مدار حکومت امریکہ کے رویئے پر ہے کیونکہ مذاکرات دو طرفہ راستہ ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران نے کبھی مذاکرات کا راستہ ترک نہیں کیا اور  جنیوا میں آج اور کل ایران اور یورپ کے درمیان مختلف مسائل پر مذاکرات  ہو رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ یورپ کے ساتھ مذاکرات کا مقصد ایران پر عائد غیر قانونی پابندیاں ختم کرانا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ پابندیاں ہٹانے کا معاملہ ہمیشہ سے ہماری ترجیح رہا ہے، دوسری جانب ہم اپنی معیشت کو مضبوط بنانے پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔

ایران چین تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات تیزی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .