انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ کو 7 اکتوبر کے واقعے کے لیے بھاری قیمت چکانا ہوگی۔
یائیر گولان نے اسرائیل کی موجودہ کیفیت کو جنون آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جنون کا اصل محرک صیہونی کابینہ اور اس کا بدعنوان وزیر اعظم ہے۔
اس سے قبل صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرٹزوگ نے بھی 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کے لیے ایک خوفناک واقعہ اور بڑی ناکامی قرار دیا تھا۔
انہوں نے صیہونی آبادکاروں سے معافی مانگتے ہوئے 7 اکتوبر کے واقعے کے بارے میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی پلاننگ کا اعلان کیا اور کہا کہ صیہونی قیدیوں کی رہائی کے بغیر، حالات بحال نہیں ہوسکتے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو نے، اس کمیٹی کی تشکیل کی مخالفت کی ہے۔
آپ کا تبصرہ