12 جنوری، 2025، 10:41 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85717558
T T
0 Persons

لیبلز

لاس اینجلس میں آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی

تہران - ارنا - لاس اینجلس میں تیز، خشک ہوائوں کی بدولت بڑے پیمانے پر آگ پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہو چکی ہے۔

 لاس اینجلس، کیلیفورنیا، امریکہ میں تیز ہواؤں اور ہوا میں نمی کے کم تناسب سمیت موسمی حالات میں شدت کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے جنگل کی آگ پھیل رہی ہے اور متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

نئے اعداد و شمار کے مطابق اب تک کم از کم 16 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، 10,000 عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں اور 153,000 لوگوں کو انخلا کے احکامات موصول ہو چکے ہیں۔

ماہرین موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اس ہفتے کے آخر میں لاس اینجلس میں تیز، خشک ہوائیں دوبارہ تیز ہو جائیں گی، جس سے علاقے میں آگ کی صورتحال مزید ابتر ہوجائے گی۔

لاس اینجلس کے فائر چیف کرسٹین کرولی نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ان کے محکمہ کے بجٹ سے  17 ملین ڈالر کی کٹوتی اور پانی کی فراہمی کے مسائل نے فائر فائٹرز کی جنگل کی آگ پر قابو پانے کی صلاحیت کو کم کر دیا ہے۔

 آتشزدگی میں ہلاک ہونے والے 16 افراد میں ایسے 4 سیاہ فام افراد بھی شامل ہیں جو اپنے گھروں سے نکلنے کے قابل بھی نہیں تھے۔ مقامی رپورٹس بتاتی ہیں کہ ان لوگوں میں سے ایک 63 سالہ معذور شخص اپنے بیمار بیٹے کے ساتھ موجود تھا اور آگ لگنے کے وقت اپنے بیٹے کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتا تھا، لہذا دونوں جل کر ہلاک ہوگئے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .