10 جنوری، 2025، 6:42 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85716210
T T
0 Persons

لیبلز

شمالی غزہ میں قید زیادہ تر صیہونی لاپتہ ہوچکے ہیں، القسام بریگیڈ

تہران/ ارنا-عزالدین قسام بريگیڈ کے ایک کمانڈر نے کہا ہے کہ صیہونیوں کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں شمالی غزہ میں قید زیادہ تر صیہونی لاپتہ ہوچکے ہیں۔

القسام بریگیڈ کے اس کمانڈر نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ ہم نے صیہونیوں کے وحشیانہ حملوں کے نتائج کے بارے میں پہلے بھی خبردار کیا تھا لیکن نتن یاہو اور ان کی فوج اس معاملے کو اپنے انداز میں نظر انداز کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ القسام بریگیڈ نے جن صیہونیوں کو قید کیا تھا غاصب فوج کے مسلسل وحشیانہ حملوں میں ان کی بڑی تعداد لاپتہ ہوچکی ہے۔

عزالدین قسام بریگیڈ نے زور دیکر کہا ہے کہ صیہونی قیدیوں کی جان اور تقدیر کی ذمہ داری مکمل طور پر تل ابیب پر عائد ہوتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ میں قید 112 صیہونیوں کے لواحقین نے نتن یاہو کے خلاف تل ابیب کی عدالت عظمی میں کیس درج کردیا ہے۔

اس شکایت نامے میں درج ہے کہ نتن یاہو قیدیوں کے تبادلے کے راستے میں رکاوٹ کھڑی کر رہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .