جنرل حسین سلامی نے عوامی رضاکار فورس کے نبی اکرم ڈیویژن کے امام حسین (ع) بٹیلیئن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عظیم الشان عوام اور اپنے وسیع ملک کے دفاع کے لیے ہماری تیاری مکمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے اپنے ملک کے اطراف دشمنوں کے ناپاک عزائم کے عملی نمونوں کا مشاہدہ کرلیا ہے اور بخوبی اس بات کو سمجھ چکے ہیں کہ امریکہ کی محوریت پر سامراجی طاقتیں، صیہونی حکومت اور ان کے اتحادی مسلمانوں کے لیے تباہی، تفرقے اور پس ماندگی کے علاوہ کچھ نہیں لاتے۔
جنرل حسین سلامی نے کہا کہ دشمن طاقتیں اس وہم میں مبتلا ہیں کہ اپنی سیکورٹی کے تحفظ کے لیے انہیں مسلمانوں کے گھروں اور ملکوں کو نذر آتش کرنا ہوگا اور دیکھا جا سکتا ہے کہ حتی ان اقوام پر بھی حملہ کیا جاتا ہے جو ان کے سامنے خاموش بیٹھے رہتے ہیں۔
سپاہ پاسداران کے کمانڈر ان چیف نے شام پر صیہونیوں کی مسلسل جارحیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک قوم بے دفاع ہوگئی اور طاقتور نہیں بنی تو یہ جرائم پیشہ لوگ ان پر رحم نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سب پر واضح ہوچکا ہے کہ صیہونیوں میں منطق اور عدل و انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور اگر انہیں محسوس ہونے لگے کہ کوئی ملک کمزور پڑ چکا ہے تو اس پر حملہ کرکے اسے تباہ و برباد کردیتے ہیں یہاں تک کہ اس ملک کے عوام کو زندہ بگور اور نوزائدہ بچوں کو بھی نہیں بخشتے۔
آپ کا تبصرہ