ایک اور صیہونی فوجی غزہ میں ہلاک/ مہلوکین کی حقیقی تعداد کو چھپایا جا رہا ہے، صیہونی ذرائع ابلاغ

تہران/ ارنا- حماس کے مجاہدوں نے صیہونی فوج کے ایک جاسوسی دستے کے کمانڈر کو غزہ میں ہلاک کردیا۔

صیہونی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ عیدو شامیخ نام کا یہ کمانڈر "ناحال" جاسوسی بریگيڈ کے تحت سرگرمیاں انجام دے رہا تھا جسے فلسطینی مجاہدوں نے ہلاک کردیا۔

ایک اور صیہونی فوجی کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔

صیہونی فوج کے ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ اب تک فوجی دستوں کے 63 کمانڈر اور 20 ڈپٹی کمانڈر غزہ میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تصاویر شایع ہوئی ہیں۔

ایک اور صیہونی فوجی غزہ میں ہلاک/ مہلوکین کی حقیقی تعداد کو چھپایا جا رہا ہے، صیہونی ذرائع ابلاغ

صیہونی فوج کے مطابق غزہ پر جارحیت کے بعد اب تک 827 فوجی افسر بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

فوجی امور کے ماہرین اور مبصرین نے بتایا ہے کہ غاصب فوج ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد کو صیہونی آبادکاروں کے ردعمل کے خوف سے بڑے پیمانے پر چھپا رہی ہے۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ اور لبنان میں صیہونی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد اعلان شدہ اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ اس سے قبل بتا چکے ہیں کہ صیہونی فوج نے ہسپتالوں کو زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کی اصلی تعداد بتانے کی جانب سے خبردار کیا ہوا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کے چینل 14 نے بتایا ہے کہ شمالی غزہ سے انخلا کے بجائے ایک بریگیڈ کو اس علاقے میں واپس بھیجا جا رہا ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .