انہوں نے کہا کہ استقامتی محاذ واضح طور پر اعلان کرتا ہے کہ اس کی راہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور مضبوط ارادے کے ساتھ اپنے مقصد کے لیے جان نچھاور کرنے کے لیے تیار ہے۔
اسامہ حمدان نے کہا کہ مذاکرات میں جنگ بندی کے نفاذ، غزہ سے غاصبوں کی پسپائی، قیدیوں کے تبادلے اور غزہ پٹی کے بلا شرط تعمیر نو پر مبنی ہمارا موقف واضح ہے۔
انہوں نے کہا کہ حماس کے اصولوں اور نظام کے مطابق، بہت جلد نئے سیاسی رہنما کا اعلان کیا جائے گا۔
اسامہ حمدان نے کہا کہ حماس کے ادارے معمول کے مطابق اپنی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں لیکن انتظامی طریقوں کے مطابق، سیاسی رہنما کا تعین بہت جلد ہوگا۔
آپ کا تبصرہ