سلامتی اور عسکری امور کے صیہونی ماہر نتیزان سادان نے صیہونی ویب سائٹ کیلکالسٹ پر لکھا کہ شاہد 136 B ڈرون، جسے ایران 21 ستمبر کی سالانہ فوجی مشق کے دوران منظر عام پر لایا، بین الاقوامی سطح پر ایک بنیادی تبدیلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی ڈرون انجینئرنگ عموماً اپنی خوبصورتی اور نفیس ڈیزائننگ کی وجہ سے مشہور ہے لیکن یہ ڈرون اس کے برعکس ہے۔
اس فوجی اور سیکورٹی ماہر نے کہا اس ڈرون کے آخر میں ایک دو رخا "H" شکل کا ونگ شامل کیا گیا ہے جو چپٹا اور لمبا ہے اور یہ ونگ ڈرون کے انجن پر کم پریشر ڈالنے کیساتھ کے ساتھ ہوا میں تا دیر رہنے کی طاقت دیتا ہے۔
سادان نے کہا کہ ایران کے پاس کم لاگت اور 2500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے والے ڈرونز کی ٹیکنالوجی کیساتھ ساتھ فیول سے بھرے فلائنگ آبجیٹ ہیں، اس لیے ایسا لگتا ہے کہ ایرانی ڈرون کے لیے 4000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا ممکن ہے۔
آپ کا تبصرہ