7 جنوری، 2025، 10:05 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85712800
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک 826 صیہونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں

تہران (ارنا) صیہونی حکومت کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن سینٹر کے مطابق غزہ پٹی میں غزہ کے باشندوں کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک اس حکومت کے 826 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

صیہونی میڈیا نے اس حکومت کے فوجی ترجمان کے حوالے سے اعتراف کیا ہے کہ شمالی غزہ میں مزید 2 فوجی مزاحمتی گروہوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران مارے گئے۔ "

دانیل ھاگاری نے بتایا کہ ان دونوں فوجیوں کا تعلق ناحال بریگیڈ سے تھا اور وہ شمالی غزہ پٹی میں بیت حنون کے علاقے میں ایک اینٹی آرمر راکٹ سے مارے گئے۔

ان جھڑپوں میں 2 فوجی زخمی بھی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔

صہیونی ریڈیو اور ٹیلی ویژن نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک صیہونی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد 826 ہو چکی ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .