6 جنوری، 2025، 10:31 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85711755
T T
0 Persons

لیبلز

یمن کی انصاراللہ کے رکن کا صیہونی آبادکاروں کے نام پیغام

تہران - ارنا - یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن نے صیہونی آبادکاروں کے نام ایک پیغام میں زور دیا ہے کہ ہم غزہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

حزام الاسد نے ایکس پر صہیونی آباد کاروں کو مخاطب کرتے ہوئے عبرانی زبان میں ایک پیغام میں لکھا: جسے چین کی نیند سونا ہے وہ قبرص یا پھر اپنے ملک واپس چلا جائے۔

انہوں نے واضح کیا: ہم غزہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن نے قبل ازیں ایک پیغام میں زور دیا تھا کہ فوجی کارروائیوں کے ذریعے صیہونی حکومت  کو چونکانے کا سلسلہ یمن کے خلاف جارحیت بند ہونے تک جاری رہے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .