اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں سن 2024 میں ایک سو گیارہ مرد و خواتین صحافیوں کی شہادت کے ساتھ 7 اکتوبر 2023 کو الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک فلسطینی ذرائع ابلاغ کے شہداء کی تعداد 202 ہو گئی ہے۔ فلسطینی صحافیوں کی تنظیم کی اس رپورٹ میں مزید بتایا گيا ہے کہ اس کے علاوہ نسل کشی کی صیہونی جنگ کے آغاز سے اب تک صحافیوں اور نامہ نگاروں کی گرفتاری اور حراست کے 145 معاملات درج کیے گئے ہیں اور ان میں سے تقریباً 60 ابھی تک حراست میں ہیں۔
تہران - ارنا - فلسطینی صحافیوں اور نامہ نگاروں کی تنظیم نے ایک رپورٹ میں سن 2024 میں صیہونی غاصبوں کے ہاتھوں میڈیا کے ارکان کو نشانہ بنائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس سال غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں ایک سو گیارہ مرد اور خواتین صحافی شہید ہوئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ