پاکستان: اسرائیل کی مذمت اور شہدائے مزاحمت کے ساتھ تجدید عہد کانفرنس

اسلام آباد - ارنا - مزاحمتی محاذ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقدہ ایک اجلاس میں پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی سرکردہ شخصیات نے امریکہ کی حمایت کے ساتھ خطے میں صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے، بیب المقدس کی راہ میں شہید ہونے والوں کے ساتھ تجدید عہد کیا۔

فلسطین فاؤنڈیشن (PLF) کی جانب سے پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے سرکردہ عہدیداروں کی موجودگی میں شہدائے مزاحمت فلسطین کانفرنس کراچی میں منعقد ہوئی۔

پاکستان میں فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے فلسطینی مزاحمتی محاذ کے ساتھ کھڑے ہونے اور صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کرنے پر اس ملک کے عوام، سیاسی تنظیموں اور مذہبی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا: بیت المقدس کی آزادی کے  راہ میں جان دینے والے شہداء تمام اسلامی قوم اور غیرت مند مسلم نوجوانوں کے لیے عزت و شرف  کا باعث ہیں۔

پاکستان: اسرائیل کی مذمت اور شہدائے مزاحمت کے ساتھ تجدید عہد کانفرنس

متحدہ قومی موومنٹ  کے سینئر رکن رؤف صدیقی نے غزہ کے عوام کے قتل عام کے لئے امریکہ کی طرف سے اسرائیل کی اندھی حمایت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا: آج جو قومیں ظلم و استبداد کے خلاف اٹھ کھڑی ہوتی ہیں وہ بھی دشمنوں بلکہ اسرائيل کے حامیوں کا نشانہ بنتی ہيں۔

جمعیت علمائے اسلام جماعت سے تعلق رکھنے والے قاضی احمد نورانی نے کہا: دو ریاستوں کی تشکیل فلسطین کی آزادی کا کبھی بھی حل نہیں ہے اور یہ نظریہ دفن ہوچکا ہے لیکن صہیونی غاصبانہ قبضے کے خاتمے کا واحد راستہ مزاحمت کا سلسلہ جاری رکھنا ہے۔

پاکستان: اسرائیل کی مذمت اور شہدائے مزاحمت کے ساتھ تجدید عہد کانفرنس

پاکستان کی قومی اسمبلی کے سابق رکن سلمان مجاہد بلوچ نے بھی اس بات پر زور دیا کہ فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام کے لیے ہماری حمایت جاری رہے گی اور ہمیں دشمن حوصلہ توڑنے کے لیے اسرائیلی صنعتوں اور سامان کے بائیکاٹ پر سنجیدگی سے عمل کرنا چاہیے۔

یہ کانفرنس پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر اور مزاحمتی محاذ کے بے مثال مجاہد شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر منعقد کی کی گئی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .