ارنا کے مطابق اسماعیل بقائی نے جمعہ 3 جنوری 2024 کو صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران دہشت گردی کی تمام اقسام اور طریقوں کو ہر جگہ اور کسی بھی شخص، گروہ یا حکومت کی جانب سے جو دہشت گردی کا ارتکاب کرتا ہے، مذمت کرتا ہے، داعش سے منسوب ایک شخص جس نے نیو اورلینز شہر میں ایک کار کے ذریعے لوگوں کے ایک گروپ پر حملےکی مذمت کی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
ارنا کے مطابق، بدھ کے روز، ایک مسلح ڈرائیور نے نیو اورلینز، لوزیانا میں نئے سال کا جشن منانے والے متعدد افراد پر کرائے کا ٹرک چڑھا دیا اور پھر فائرنگ شروع کر دی۔
امریکی حکام نے اس حملے کو دہشت گردانہ قرار دیتے ہوئے بتایا ہے اس واقعہ میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ایک بیان میں کہا کہ حملہ آور کا نام شمس الدین جبار تھا اور اس کی عمر 42 سال تھی۔ وہ امریکہ میں پیدا ہوا اور ٹیکساس سے تھا اور پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔
ایف بی آئی جبار کے ممکنہ ساتھیوں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور انکا کہنا ہے کہ ہم نہیں مانتے کہ اس واقعہ کا واحد ذمہ دار جبار تھا۔
آپ کا تبصرہ