IRNA کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ہفتہ کو بیت المقدس کے شہداء کی یاد اور مزاحمت کے عالمی دن کی تقریب ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کی میزبانی میں کراچی منعقد کی گئی جس میں ممتاز سیاسی رہنماؤں اور پاکستانی پارلیمنٹ کے بعض اراکین نے شرکت کی اور شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مقررین نے مزاحمتی محاذ کے شہداء بالخصوص صیہونی حکومت اور امریکہ کے ہاتھوں 7 اکتوبر 2023 سے غزہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک شہید ہونے والے بہادروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مزاحمت کا جذبہ اور قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گے۔
کراچی میں ایران کے قونصل جنرل نے کہا کہ آج فلسطین کا مزاحمتی محاذ تشکیل پا چکا ہے اور سید حسن نصر اللہ، شہید صفی الدین، اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ سنور کی شہادت کے باوجود جدوجہد کا راستہ جاری ہے اور مجاہدین پوری دل جمعی سے قبلہ اول کا دفاع کر رہے ہیں۔
نوریان نے مزید کہا کہ جنرل سلیمانی نے اسلامی سرزمین کی تقسیم کو روکنے اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے میں مرکزی اور بااثر کردار ادا کیا۔
انہوں نے فلسطینی کاز کے لیے پاکستانی عوام اور حکومت کی بھرپور حمایت بالخصوص عالمی استکبار کے خلاف مزاحمتی محاذ کے ساتھ تعاون کو بھی سراہا۔
پاکستان کے متعدد سیاسی شخصیات، شیعہ و اہلسنت علماء نے سردار سلیمانی کی شہادت کی پانچویں برسی کی تقریب میں کہا کہ ان شہداء کے خون کی برکت سے مسلمانوں کے اتحاد اور مشترکہ دشمنوں کے خلاف ان کی حکمت عملی کو تقویت ملی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرح جو صیہونی حکومت کے خلاف فلسطین کی جدوجہد میں ہمہ جہت پیش پیش رہتا ہے، دیگر مسلم اقوام کو بھی اپنے دین کی پاسداری کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکی حکومتوں کے خلاف متحدہ محاذ اور مشترکہ آواز بننا چاہیے۔
اس موقع پر قومی یکجہتی کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، پاکستان شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر میثمی، مسلم اتحاد کونسل سندھ کے چیئرمین علامہ سید باقر زیدی، ممتاز سنی رہنما شاہ فیروز الدین رحمانی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
آپ کا تبصرہ