حماس کے مزاحمت کاروں کے ہاتھوں شمالی غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے 4 مرکاوا ٹینکوں کی تباہی

تہران - ارنا - حماس کی فوجی شاخ شہید عزالدین القسام بٹالین نے شمالی غزہ میں صیہونی حکومت کے چار مرکاوا ٹینکوں کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 شہد عزالدین القسام بٹالین کے انفارمیشن سینٹر نے بتایا کہ وہ شمالی غزہ پٹی میں جبالیہ شہر کے مشرق میں صیہونی فوج کے چار مرکاوا ٹینکوں کو طاقتور دھماکہ خیز مواد کے ذریعے تباہ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

القسام بریگیڈ نے یہ بھی بتایا کہ شمالی غزہ پٹی میں جبالیہ کیمپ کے مغرب میں الصفطاوی اسٹریٹ میں ایک صیہونی مرکاوا ٹینک کو ٹینک شکن میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .