بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس نےقومی اتحاد کو مضبوط بنانے اور فلسطین کی اندرونی اور سیاسی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور کوشش انجام دی ہیں۔
بیان کے مطابق حماس نے غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے خاتمے اور قومی معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے میں بے اتنہا لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔
حماس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ فلسطین کا اٹوٹ حصہ ہے اور ایک مشترکہ کمیٹی کی تشکیل کے لیے مصر کی نگرانی میں فتح تحریک کے ساتھ بات چیت میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔
حماس نے تحریک فتح اور فلسطینی اتھارٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کوششوں کی حمایت کرے تاکہ قومی اتحاد کو مضبوط اور داخلی صورت حال کو بہتر بنانے کا راستہ ہموار ہوسکے۔
آپ کا تبصرہ