صیہونی حکومت کی جنگ بندی کی خلاف ورزی اور جنوبی لبنان میں مکانات کو نذر آتش کرنے کا سلسلہ جاری

تہران - ارنا - صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

صیہونی فوج نے لبنان کے ساتھ جنگ ​​بندی کی مسلسل خلاف ورزی کی ہے  اور جنوبی لبنان میں کچھ مکانات کو نذر آتش بھی کر دیا ہے۔

بدھ کی رات صیہونی فوجیوں نے "بنت جبیل" کے علاقے میں واقع "عیترون"  کالونی میں کچھ مکانات کو آگ لگا دی، جو صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب صیہونی فوج نے جنوبی لبنان پر وحشیانہ فضائی حملے کے بعد ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ  فضائیہ نے خطرے کو ختم کرنے کے لیے ایک گاڑی اور ہتھیاروں کے ڈپو کو نشانہ بنایا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .