اسماعیل الثوابہ نے بتایا ہے کہ اس دوران 238 بچے فلسطین میں پیدا ہونے کے چند دن کے بعد شہید ہوئے ہیں۔
انہوں نے صیہونی حکومت کے اس اقدام کو واضح جنگی جرم قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے اس سلسلے میں فوری تحقیقات اور اس نسل کشی میں ملوث افراد کو عدالت میں گھسیٹنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ بہت سے نوزائدہ بچے ادویات، غذا حتی کہ مناسب سرپناہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے موت کے گھاٹ اتر رہے ہیں۔ گزشتہ چند دنوں میں متعدد نوزائدہ بچے عالمی برادری کی لاپرواہی اور شدید سردی کی وجہ سے شہید ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ