مسعود پزشکیان نے آج بروز پیر 30 دسمبر 2024 کو عمان کے وزیر خارجہ سید بن حمد بن حمود البوسعیدی سے ملاقات میں دونوں ممالک کے برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون اور دوستانہ تعلقات جو مختلف شعبوں پر محیط ہیں، ایران ان تعمیری تعلقات کے تسلسل اور توسیع کا خواہاں ہے۔
مستقبل قریب میں مشترکہ اقتصادی تعاون کمیشن کا اگلا اجلاس منعقد کرنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے معاہدوں پر عمل درآمد کو تیز کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کے نئے اور بہترین اقدامات کےحصول کے لیے فالو اپ جاری ہے۔
پزشکیان نے کہا کہ ایران خطے اور تمام اسلامی ممالک میں امن و سلامتی کے حصول کا خواہاں ہے اور اس حوالے سے تہران اور مسقط کے درمیان مظبوط روابط پر زور دیتا ہے۔
اس ملاقات میں عمان کے وزیر خارجہ نے رہبر انقلاب اسلامی، صدر مملکت اور ایران کے عوام کو عمان کے سلطان کا سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات ہیں جو اعتماد اور خیر سگالی کی بنیاد پر بنائے گئے اور عمان کے سلطان ان تعلقات کو وسعت دینے میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ