انصاراللہ یمن کے اسرائیل کے خلاف 13 آپریشنز

تہران (ارنا) یمن کی تحریک انصار اللہ نے اتوار کی شب خبر دی کہ انہوں نے گزشتہ 10 دنوں میں اسرائیل کے خلاف 13 فوجی کارروائیاں کی ہیں۔

بیان کے مطابق ان حملوں کا مقصد غزہ کو فوجی مدد فراہم کرنا تھا۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیر جنرل یحیی سریع نے ایک رپورٹ میں مذکورہ آپریشنز کی تفصیلات کا اعلان کیا ہے جن میں زیادہ تر اسرائیل کے مرکز میں تل ابیب کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔

سریع کے مطابق، 19 سے 29 دسمبر تک بنیادی طور پر یہ حملے الٹراسونک بیلسٹک میزائلوں سے کیے گئے۔

ہفتے کے روز انصار اللہ نے جنوبی اسرائیل کے علاقے نقب میں نواتیم ایئر بیس کو "فلسطین 2" سپرسونک بیلسٹک میزائل سے کامیابی سے نشانہ بنایا۔

اس سے قبل جمعہ کو صنعاء اور الحدیدہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کے جواب میں تل ابیب کے قریب بین گوریون ہوائی اڈے کو الٹراسونک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .