جنرل فدوی: انقلاب اسلامی کی ترقی کی ٹرین  پوری رفتار سے آگے بڑھ رہی ہے

کاشان- ارنا- پاسداران انقلاب اسلامی فوج  کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ  اسلامی انقلاب کامیابی کے پہلے دن سے ایک دن کے لیے بھی رکا نہیں ہے اور انقلاب کی پیشرفت کی ٹرین تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

جنرل علی فدوی نے اتوار کے روزامام محمد باقر علیہ السلام کے یوم شہادت  کی مناسبت سے اردہال میں ایک پروگرام میں کہا کہ  ایران کے سپوتوں نے اس ملک کی طاقت کو بڑھانے میں ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا اور آج اسلامی جمہوریہ  ایران تمام میدانوں میں طاقتور ہے۔

انہوں نے کہا: آج ملک پہلے سے کئي گنا زیادہ مضبوط ہو چکا ہے، حالانکہ انقلاب کے پہلے عشرے کے مقابلے میں آج  ملک کے خلاف دشمن بہت زیادہ ہیں لیکن چونکہ ہم نے اپنے فرائض پر عمل کیا اس لئے ہم مضبوط ہیں۔

پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ ہم نے جو کچھ حاصل کیا ہے اسے بتا نہيں سکتے کیونکہ اس سے دشمن کو بھی پتہ چل جائے گا۔

جنرل فدوی نے کہا: سن 2022 میں انہوں نے اسلامی نظام کے خلاف مشترکہ جنگ شروع کی اور سوچا کہ اس قسم کی جنگ میں وہ جیت جائیں گے لیکن وہ یہ نہیں سمجھتے تھے کہ ایرانی قوم کی بصیرت سے ان کے تمام منصوبوں پر پانی پھر گیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .