گزشتہ شب تل ابیب میں ایک زبردست مظاہرہ کیا گیا جس میں صیہونیوں نے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے اور غزہ سے صیہونی قیدیوں کی واپسی کے معاہدے کا مطالبہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق ان مظاہروں میں اسرائیلی پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور اسرائیلی پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔
صیہونی چینل "i24" نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے ہفتے کی رات بگین گیٹ میں اپنی ہفتہ وار بیٹھک کے دوران امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لیے نیتن یاہو کو حماس کے ساتھ معاہدہ کرنے پر آمادہ کریں۔
آپ کا تبصرہ