بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صیہونی فوج نے 2 بار فلسطینی گھرانوں کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں 48 فلسطینی شہید اور 52 زخمی ہوئے۔
اس سے قبل فلسطین کی وزارت صحت کے ایک اعلی عہدے دار منیر البرش نے بتایا کہ صیہونی فوج نے کمال عدوان ہسپتال کو زبردستی خالی کروا کے اس کی عمارت کو نذر آتش کردیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صیہونیوں نے غزہ کے شمالی حصے میں واقع اس ہسپتال کے اطراف ناقابل بیان جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے 50 فلسطینیوں کو شہید کیا جن میں 5 طبی کارکن تھے۔
بتایا جا رہا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے کمال عدوان ہسپتال کے آپریشن تھیئٹر، لیباریٹری، ایمرجنسی وارڈ اور اس ہسپتال کے ادویات اور اشیائے خورد و نوش کے انبار میں آگ لگا کر اسے مکمل طور پر تباہ کردیا۔
صیہونیوں کے جرائم انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار ممالک کی مکمل خاموشی میں جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ