غزہ کی حمایت جاری، تل ابیب کو ایک بار پھر ہائپر سانک میزائل سے نشانہ بنایا، یمن کی مسلح افواج کا اعلان

تہران/ ارنا- یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے بتایا ہے کہ تل ابیب کو ایک بار پھر ہائیپر سانک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یہ حملے فلسطینی عوام اور مجاہدوں کی حمایت میں اور اسرائیلی دشمن کے مجرمانے اقدامات کے خلاف کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تازہ ترین حملے میں مقبوضہ یافا (تل ابیب) کو "فلسطین 2" ہائیپر سانک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ میزائل اپنے مقررہ ٹارگیٹ سے ٹکرایا ہے۔

جنرل یحیی سریع نے بتایا کہ غزہ میں صیہونیوں کے جرائم جب تک جاری رہیں گے اس وقت تک یمن بھی اپنے دینی، اخلاقی اور انسانی فریضے کو ادا کرتے ہوئے صیہونیوں اور ان کے مفادات کو نشانہ بناتا رہے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .