یمن کی مسلح افواج نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت اور مجاہدوں کی حمایت ، غزہ پٹی میں فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کے مظالم اور ہمارے ملک کے خلاف صیہونی حکومت کے جارجیت کے جواب میں " فتح موعود و جہاد مقدس عنوان سے جاری جنگ کے تحت ہماری ڈرون یونٹ نے پہلے آپریشن میں یافا ڈرون طیارے کا استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے عسقلان میں واقع ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا اور یہ آپریشن کامیاب رہا۔
یمنی مسلح افواج نے زوردیا ہے کہ دوسری کارروائی میں یافا کے مقبوضہ علاقے میں غاصبوں کے ایک فوجی ٹارگٹ کو یافا ڈرون سے نشانہ بنایا گیا اور یہ کارروائی بھی کامیاب رہی۔
آپ کا تبصرہ