الجولانی کے نام صیہونی حکومت کا خط: ہم شام سے دستبردار نہیں ہوں گے

تہران (ارنا) صیہونی حکومت نے دمشق کے نئے حکمرانوں کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ وہ سیکورٹی مسائل کی بدولت شام میں اپنے زیر قبضہ علاقوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Yedioth Ahronoth اخبار نے لکھا کہ ھیات تحریر الشام کے رہنما احمد الشرع (ابو محمد الجولانی) کے تقریباً ایک ہفتہ قبل بھیجے گئے رسمی پیغامات کے باوجود (جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اسرائیل، تل ابیب کے ساتھ تصادم کا ارادہ نہیں رکھتے) صیہونی حکام نے دمشق کے نئے حکمرانوں کو ایک پیغام بھیجا جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جہادیوں (ھیات تحریر الشام) کی جانب سے جنوبی شام تک رسائی حاصل کرنے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کریں گے۔

صہیونی اخبار کے مطابق صیہونی حکام نے کہا کہ اگر شام میں کوئی ذمہ دار فریق ہے تو ہم بفر زون میں منتقل ہونے پر غور کریں گے لیکن جب تک ایسا نہیں ہے، ہم اپنی سلامتی کے بارے میں فکرمند رہیں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .