ایرانی سفیر کا 16 پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیتی پیغام

تہران (ارنا) پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے دہشت گردانہ حملے میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کے 16 جوانوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستانی سیکورٹی فورسز کی شہادت پر، سوشل نیٹ ورک X  پر اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ خیبرپختونخوا میں ایک دہشت گردانہ حملے میں 16 پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت کی خبر سن کر دکھ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستان کی حکومت، فوج، عوام اور خاص طور پر ان خاندانوں کو جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا دلی تعزیت پیش کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر کی دعا کرتا ہوں۔

IRNA کے مطابق، تحریک طالبان پاکستان (TTP) نے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے جنوبی وزیرستان میں پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں پر حملے میں 35 فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .