شہاب نیوز ایجنسی کے مطابق، عزالدین قسام بریگیڈ کی جانب سے جاری شدہ تصویر دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے حصے میں صیہونی وزیر اعظم کے بیٹے کو دکھایا گیا ہے جو ہزاروں میل دور امریکہ کے میامی کے ساحل سمندر پر تفریح کر رہا ہے اور دوسرے حصے میں ایک صیہونی قیدی کی علامتی تصویر ہے جو بے یقینی میں مبتلا ہے اور رہائی کے لیے دن گن رہا ہے۔
صیہونی قیدیوں کے گھروالوں کے نام اس تصویر کے نیچے عربی، عبری اور انگریزی میں لکھا ہے کہ: "یائیر میامی میں خطرے سے دور بیٹھا ہوا ہے، اب کون سی چیز نتن یاہو کو ایک جامع معاہدے پر مجبور کرسکتی ہے؟"
یہ پیغام ایسے موقع پر جاری ہوا ہے جب صیہونی ذرائع ابلاغ بعض ایسے بنیادی مسائل کو پیش کر رہے ہیں جو قیدیوں کے تبادلے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں جن میں غزہ پٹی کے فیلاڈیلفیا محور پر صیہونی فوج کا باقی رہنا اور قیدیوں کی رہائی کا راستہ اور ان کی تعداد ہے۔
قابل ذکر ہے کہ تازہ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ 74 فیصد صیہونی آبادکار کسی بھی قیمت پر قیدیوں کا تبادلہ چاہتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ