یمن پر حملے نے  مغرب کی منافقت کو بے نقاب  کو بے نقاب کردیا ہے، یمنی عہدیدار

صنعا- ارنا - یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن "محمد البخیتی" نے شہری تنصیبات پر امریکہ اور صیہونی حکومت کے ہوائی حملے کو مغرب کی منافقت اور دوہرے رویے کا کھلا ثبوت قرار دیا ہے۔

انصار اللہ کےسیاسی بیورو کے رکن محمد البخیتی نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  یمن کی شہری تنصیبات پر امریکہ اور اسرائیل کی بمباری مغرب کی منافقت کو ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود غزہ کی حمایت میں یمنی فوج کارروائیاں جاری رہیں گی اور اس میں مزید شدت پیدا کی جائے گی۔

البخیتی واضح الفاظ میں اعلان کیا کہ " جب تک فلسطینی عوام کی نسل کشی کا سلسلہ بند اور غزہ میں خوراک، ادویات اور ایندھن کی فراہمی بحال نہیں ہوجاتی اس وقت سے یمنی فوج کی کارروائي جاری رہیں گی۔"

واضح رہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت نے گذشتہ رات اور جمعرات کی صبح یمن کے مختلف علاقوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔صیہونی حکومت کے  جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور یمن کے مغرب میں صوبہ الحدیدہ کے علاقوں پر حملہ کیا۔

یمنی ذرائع کے مطابق صنعاء شہر کے جنوب میں ضلع ہزیز میں پاور پلانٹ پر تین بار بمباری کی گئی۔

ارنا کے مطابق امریکہ اور صیہونی حکومت کے یہ حملے یمنی قوم، حکومت اور فوج کی طرف سے فلسطینی قوم کی حمایت پر اصرار اور اسرائیلی اہداف پر حملوں کے بعد کیے ہیں۔

یمنی فوج نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں جمعرات کی صبح تل ابیب کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کئی ماہ سے فلسطینی عوام کی مزاحمت کی حمایت اور الاقصیٰ طوفان آپریشن کے تحت، بحیرہ احمر سے مقبوضہ علاقوں(اسرائيل) کی طرف جانے والے بحری جہازوں کو تواتر کے ساتھ نشانہ بنا رہی ہے۔

یمنی فوج نے مقبوضہ علاقوں بالخصوص تل ابیب پر متعدد کامیاب میزائل اور ڈرون حملے بھی کیے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .