الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوج نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔
صیہونی فوج کے مطابق، یہ واقعہ "مارون الراس" میں پیش آیا ہے۔ غاصب فوج نے دعوی کیا ہےکہ اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
اس کے علاوہ چند گھنٹے قبل ایک صیہونی ڈرون طیارہ بیروت اور ضاحیہ علاقے کی فضاؤں میں اڑتا ہوا دیکھا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت اور حزب اللہ کے مابین 27 نومبر کو نافذ ہونے والی جنگ بندی کے باوجود، غاصب فوج نے اب تک دسیوں بار اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متعدد لبنانی شہریوں کو شہید اور زخمی کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ