فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، مسلسل صیہونی جارحیت کے 435 ویں دن، جنگی جنون میں مبتلا وحشی صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹے میں 2 نئے جرائم کا ارتکاب کیا جس میں 55 فلسطینی شہری شہید اور 107 دیگر زخمی ہوئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ پٹی پر 7 اکتوبر 2023 سے جاری صیہونی جارحیت کے نتیجے میں اب تک کے شہداء کی تعداد 44 ہزار 930 ہوگئی ہے جبکہ 1 لاکھ 6 ہزار 626 فلسطینی زخمی ہیں۔
آپ کا تبصرہ