نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی تازہ ترین کامیابی کی رونمائی

تہران- ارنا- آج ایران کے ایٹمی  توانائی  کے قومی ادارے کے سربراہ کی موجودگی میں مکمل طور پر ایران میں بنے ہائی پاور ریڈیو فریکوئنسی جنریٹر کی رونمائی کی گئی۔

ہفتہ کی صبح  نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ  کی جانب سے "مکمل طور پر مقامی ہائی پاور ریڈیو فریکوئنسی جنریٹر" کی رونمائی کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ایران کی ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے بھی شرکت کی۔

اس تقریب میں  محمد اسلامی نے  اس سلسلے میں ایرانی سائنس دانوں  کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: یہ سسٹم  الیکٹران ایکسلریٹر کے اہم حصے ہيں اور ہمیں ملک میں اس کی فوری ضرورت ہے۔

ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ نے ریڈیو فارماسیوٹیکل کے بارے میں  کہا کہ آج یہ ادارہ 69 ریڈیو فارماسیوٹیکل بناتا ہے۔ ہم مزید  20 ریڈیو فارماسیوٹیکلز پر تحقیق کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ نیو کلیئر میڈیسن کینسر کے علاج میں موثر ہيں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .