"حسام ابوصفیہ" نے "کمال عدوان" ہسپتال کی صورتحال کو انتہائی مخدوش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہسپتال مسلسل اسرائیلی حملوں کی وجہ سے انتہائی خطرناک صورتحال سے دوچار ہے اور بجلی اور پانی کی سپلائي منقطع ہوگئی ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے فوری اقدامات کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے مریضوں کو ہسپتال میں خصوصی دیکھ بھال اور فوری سرجری کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر کیے گئے اسرائیلی حملوں میں اسپتال کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اسپتال کی عمارتوں میں سے ایک بجلی، آکسیجن اور پانی سے محروم ہے۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسپتال کے ارد گرد پے در پے اور وسیع بمباری کی وجہ سے بجلی اور پانی کے نظام کی مرمت کا امکان بھی موجود نہیں ہے۔
کمال عدوان اسپتال کے سربراہ نے بتایا کہ اس وقت 112 زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جبکہ انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں 6 مریض اور 14 بچے ہسپتال میں داخل ہیں۔
آپ کا تبصرہ